یہ روئے_انور یہ خوئے_زیبا جمال ایسا کمال ایسا
یہ روئے_انور یہ خوئے_زیبا جمال ایسا کمال ایسا
خواجہ عزیزالحسن مجذوب
MORE BYخواجہ عزیزالحسن مجذوب
یہ روئے انور یہ خوئے زیبا جمال ایسا کمال ایسا
خدا کی قدرت کا ہے کرشمہ جمال ایسا کمال ایسا
کہیں نہ دیکھا کہیں نہ پایا جمال ایسا کمال ایسا
دکھائے کوئی اگر ہو دعوی جمال ایسا کمال ایسا
یہ رنگ جلوت یہ کیف خلوت یہ جامعیت خدا کی قدرت
یہ علم و حکمت یہ زہد و تقویٰ جمال ایسا کمال ایسا
جہاں سارا تو چھان مارا بتاؤ انصاف سے خدا را
کہیں بھی اے مہر و ماہ دیکھا جمال ایسا کمال ایسا
بھلا وہ سمجھے تو کیسے سمجھے بھلا وہ جانے تو کیسے جانے
جو قلب اور عقل کا ہو اندھا جمال ایسا کمال ایسا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.