جسے کہتے ہیں کاشانہ شہِ عثمان چشتی کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت عثمان ہارونی (مکہ-سعودی عرب)
جسے کہتے ہیں کاشانہ شہِ عثمان چشتی کا
وہ ہے دربار شاہانہ شہِ عثمان چشتی کا
اسی میخوار پر پھر بارش انوار ہوتی ہے
جو پی لیتا ہے پیمانہ شہِ عثمان چشتی کا
بقدر ظرف ہر کوئی یہاں سیراب ہوتا ہے
رہے آباد میخانہ شہِ عثمان چشتی کا
جدہر دیکھو جہاں دیکھو یہی مستوں میں چرچا ہے
چلو دیکھ آئیں میخانہ شہِ عثمان چشتی کا
مجھے محشر میں یوسفؔ دیکھ کر ہر ایک کہتا ہے
یہ دیوانہ ہے دیوانہ شہِ عثمان چشتی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.