قدسیوں میں دھوم تھی نورِ خدا پیدا ہوئے
قدسیوں میں دھوم تھی نورِ خدا پیدا ہوئے
شاہ دیں پیدا ہوئے خیرالوریٰ پیدا ہوئے
نور سے معمور جن کے ہوگیا سارا جہاں
آج وہ شمش الضحیٰ بدرالدجیٰ پیدا ہوئے
حسنِ یوسف پر فقط اک تھی زلیخا ہی فدا
جس پہ عالم ہے فدا وہ دلربا پیدا ہوئے
ہر طرف سے آرہی تھیں یہ صدائیں دم بدم
آج دنیا میں حبیبِ کبریا پیدا ہوئے
نور سے روشن ہے جن کے یہ زمین و آسماں
وہ حسیں پیدا ہوئے وہ مہ لقا پیدا ہوئے
جتنے بھی کعبہ میں بت تھے ہوگئے سب سر نگوں
جس گھڑی یوسفؔ شہِ ہردوسرا پیدا ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.