والشمس ہے بے شک رخِ نیکوئے محمد
والشمس ہے بے شک رخِ نیکوئے محمد
واللیل کی تفسیر ہے گیسوئے محمد
تعریف بھلا احمدِ مرسل کی کریں کیا
جب خالقِ اکبر ہے ثنا گوئے محمد
کرتا ہوں نظارا جو گلستان جہاں میں
پاتا ہوں ہر اک سمت میں خوشبوئے محمد
بیتاب بہت دل ہے مرا ہجر نبی میں
لے چل مجھے اے دورِ فلک سوئے محمد
یا رب نہ ہوا غنچۂ امید شگفتہ
آئی نہ نسیم چمن کوئے محمد
صدیق و عمر اور علی حضرتِ عثمان
ہیں چاروں یہی قوتِ بازوئے محمد
ہر صبح و مسا ہے دلِ یوسفؔ کی تمنا
دکھلائے خداوند مجھے روئے محمد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.