پیارا پیارا رخِ دلچسپ جو دیکھا تیرا
پیارا پیارا رخِ دلچسپ جو دیکھا تیرا
ہوگیا حسنِ ازل محوِ تماشا تیرا
ساری مخلوقِ خدا تجھ پہ فدا ہے پیارے
کون ہے وہ جو نہیں چاہنے والا تیرا
میری جانب کو بھی اب لطف کی ہو جائے نظر
آستاں چھوڑ کے جاؤں کہاں مولیٰ تیرا
یا نبی تو ہے مددگار و معاون سب کا
آسرا رکھتے ہیں سب اسفل و اعلیٰ تیرا
عام ہے خلق پہ جب بندہ نوازی تیری
پھر کہاں جائے تجھے چھوڑ کے بندہ تیرا
پیشوا تجھ کو ملا بھی تو خدا کا محبوب
مرحبا امتِ مرحوم نصیبا تیرا
سب بکھیڑوں سے الگ ہوگیا یوسفؔ یا رب
اب تیری یاد میں مصروف ہے بندہ تیرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.