فقط میں ہی نہیں شیدا معین الدین چشتی کا
دلچسپ معلومات
منقبت در شان خواجہ معین الدین چتشی (اجمیر-راجستھان)
فقط میں ہی نہیں شیدا معین الدین چشتی کا
جسے دیکھو ہے متوالا معین الدین چشتی کا
حقیقت میں مری ہر ایک مشکل ہوگئی آساں
زباں پر نام جب آیا معین الدین چشتی کا
منور اس کا سینہ ہو منور اس کی آنکھیں ہوں
جو دیکھے عارضِ زیبا معین الدین چشتی کا
علی کے لاڈلے ہیں خواجۂ عثماں کے پیارے ہیں
نہ کیوں ہو مرتبہ اعلیٰ معین الدین چشتی کا
خدا کے بعد اے یوسفؔ مصیبت میں جو سچ پوچھو
سہارا ہے نبی کا یا معین الدین چشتی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.