Font by Mehr Nastaliq Web

سرگرم تیری حمد و ثنا میں ہزار ہے

یوسف اجمیری

سرگرم تیری حمد و ثنا میں ہزار ہے

یوسف اجمیری

MORE BYیوسف اجمیری

    سرگرم تیری حمد و ثنا میں ہزار ہے

    تو حسن ہے چمن کا کلی کی بہار ہے

    بے آسروں کو رہتا ہے تیرا ہی آسرا

    تو چین ہے سکون ہے صبر و قرار ہے

    محتاج تیرے در کے ہیں شاہ و گدا تمام

    ہر ایک تیرے لطف کا امیدوار ہے

    حاضر گناہ گار ہے تیرے حضور میں

    اب بخش یا نہ بخش تجھے اختیار ہے

    رنگیں ہر ایک پھول ہے تیرے جمال سے

    ہر ذرہ تیرے حسن کا آئینہ دار ہے

    پہنچا دے اس گدا کو نبی کے دیار میں

    تجھ سے یہ التجا مری اے کردگار ہے

    یوسفؔ گناہ گار سیہ کار ہی سہی

    لیکن ترے کرم کا وہ امیدوار ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے