دونوں جہاں میں حسن سراپا ہیں آپ ہی
دونوں جہاں میں حسن سراپا ہیں آپ ہی
بے شک فروغ عرش معلا ہیں آپ ہی
ہر اہل دل کی جان تمنا ہیں آپ ہی
میں کیا کہوں کہ فخرِ مسیحا ہیں آپ ہی
بدرِ منیر آپ ہیں طیبہ کے بےگماں
فضلِ خدا سے نیر بطحا ہیں آپ ہی
دل کی نظر سے اپنے جدھر دیکھتا ہوں
ہر شئے میں اس جہاں ہویدا ہیں آپ ہی
ایسا کہاں کوئی کہ میں جس کی مثال دوں
اہلِ وفا کی آنکھ کا تارا ہیں آپ ہی
لائے کہاں سے جا کے کوئی آپ کی نظیر
گردوں پہ کبریا کے دل آرا ہیں آپ ہی
ہمسر کہاں سے لائے کوئی آپ کا حضور
دونوں جہاں میں برتر و اعلا ہیں آپ ہی
حیرت زدہ ہیں مانی و بہزاد دیکھ کر
بے مثل شاہکارِ زمانہ ہیں آپ ہی
نازاںؔ نہ کیوں نصیب پہ اپنے ہو عمر بھر
راہی خوش نصیب کے آقا ہیں آپ ہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.