حاملِ قرآں نورِ مجسم، صلی اللہ علیہ وسلم
حاملِ قرآں نورِ مجسم، صلی اللہ علیہ وسلم
شاهِ عرب سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم
ظاہر و باطن نور کا مامن صلی اللہ علیہ وسلم
دہر میں وہ اللہ کا پرچم صلی اللہ علیہ وسلم
بت خانے برباد ہوئے اور کفر سے دل آزاد ہوئے
اس سے خدا کا دین ہے محکم، صلی اللہ علیہ وسلم
عصمت و عفت کا رکھوالا، درسِ اخوت دینے والا
عظمت کے اسرار کا محرم، صلی اللہ علیہ وسلم
بے کس و ناکس کا وہ حامی، رحمتِ ایزد کا وہ پیامی
بارگاہِ حق میں ہے مکرم، صلی اللہ علیہ وسلم
لاکھوں سلام اے بادیِ بر حق، امت پھر محتاج ہے تیری
جس کی زبان پر اب بھی ہے ہر دم صلی اللہ علیہ وسلم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.