یوں ہی رہے_گی حشر تک عظمت حسین کی
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت امام حسین (عراق)
یوں ہی رہے گی حشر تک عظمت حسین کی
بے مثل و بے گماں ہے شہادت حسین کی
راہ خدا میں آپ نے کنبہ دیا تمام
دیکھے ذرا جہان سخاوت حسین کی
اے کربلا جہاں میں خدا کی قسم تری
شوکت یہ شان سب ہے بدولت حسین کی
بحر فرات اپنے مقدر پہ کر ملال
تو بھی نہ کر سکی کوئی مدحت حسین کی
لاشے پہ دیکھے لاشے یکے بعد دیگرے
لللہ یہ تھا کلیجہ یہ ہمت حسین کی
تا حشر جس کے دم پہ عبادت کرے گی ناز
واللہ وہ ہے جہاں میں عبادت حسین کی
اے کاش میری تمنا دلی فرازؔ
ہم کو نصیب ہوتی زیارت حسین کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.