ظاہر مطیع_و_باطن ذاکر مدام تیرا
ظاہر مطیع و باطن ذاکر مدام تیرا
زندہ رہوں الٰہی ہو کر تمام تیرا
زنہار ہو نہ شیطاں عاجز پہ تیرے غالب
بندہ نہ نفس کا ہو ہرگز غلام تیرا
زور کشش سے تیرے کر جائے قطع دم میں
راہ دراز تیری یہ سست گام تیرا
پردہ خودی کا اٹھ کر کھل جائے راز وحدت
ہو مست جام الفت یہ تشنہ کام تیرا
باطن میں میرے یا رب بس جائے یاد تیری
ہر دم رہے حضوری دل ہو مقام تیرا
مونس ہو میری جاں کی فکر مدام تیری
ہمدم ہو میرے دل کا فکر دوام تیرا
دل کو لگی رہے دھن لیل و نہار تیری
مذکور ہو زباں پر ہر صبح و شام تیرا
مورد رہے یہ ہر دم تیری تجلیوں کا
ہو جائے قلب میرا بیت الحرام تیرا
سینہ میں ہو منقش یا رب کتاب تیری
جاری رہے زباں پر ہر دم کلام تیرا
ہے اب تو یہ تمنا اس طرح عمر گزرے
ہر وقت تیرا دھندہ ہر وقت کام تیرا
دونوں جہاں میں مجھ کو مطلوب تو ہی تو ہو
ہو پختہ کار وحدت مجذوبؔ خام تیرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.