Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نہایت حال ہے ابتر معین الدین اجمیری

ضبط اجمیری

نہایت حال ہے ابتر معین الدین اجمیری

ضبط اجمیری

MORE BYضبط اجمیری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    نہایت حال ہے ابتر معین الدین اجمیری

    نظر رحمت کی ہو مجھ پر معین الدین اجمیری

    گدا کو سلطنت اللہ سے سو بار دلوائے

    تمہیں تو ہو گدا پرور معین الدین اجمیری

    بتا دو راستہ سیدھا کہ میں ہوں راہ گم کردہ

    تمہیں ہو ہادی و رہبر معین الدین اجمیری

    دکھا دو اب رخ انور مجھے للہ اے سرور

    تڑپتا ہے دل مضطر معین الدین اجمیری

    گدا اور بادشاہ گردن جھکاتے ہیں یہاں آ کر

    کہاں جاؤں میں اب اٹھ کر معین الدین اجمیری

    کہاں احوال دل جا کر سناؤں اے مرے سرور

    کوئی مونس نہ ہے یاور معین الدین اجمیری

    ستم فرقت کے سہتا ہوں کسی سے کچھ نہ کہتا ہوں

    گذرتی ہے جو کچھ دل پر معین الدین اجمیری

    ابھی دونوں جہاں سے صاف بیڑا پار لگ جائے

    مدد کر دو مری آ کر معین الدین اجمیری

    ہماری تشنگی دید کو للہ بجھوا دو

    کہ تم ہو مالک کوثر معین الدین اجمیری

    لگا دو ناؤ یہ میری کنارے بحر عالم کے

    بھنور میں کھاتی ہے چکر معین الدین اجمیری

    مدد کو وقت مشکل آپ کا الطاف آتا ہے

    پکاریں جب تمہیں رو کر معین الدین اجمیری

    ٹھکانا ہی نہیں تھا ضبطؔ کا محشر کے لوگوں میں

    نہ رکھتے ہاتھ جو سر پر معین الدین اجمیری

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے