Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خدا کے راز داں ہیں حضرت عثمان ہارونی

ضبط اجمیری

خدا کے راز داں ہیں حضرت عثمان ہارونی

ضبط اجمیری

MORE BYضبط اجمیری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت عثمان ہرونی (مدینہ منورہ-سعودی عرب)

    مجھے ورد زباں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    کہ خواجۂ خواجگاں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    شہ کون و مکاں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    شہنشاہ جناں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    خدا کے راز داں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    چراغ چشتیاں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    تمہارے فیض نے شہرت زمانہ میں مچائی ہے

    جہاں چاہا تصور میں وہیں صورت دکھائی ہے

    بھنور سے ناؤ لاکھوں کی کنارہ پر لگائی ہے

    اگر بھولا کوئی راہِ طریقت تو بتائی ہے

    خدا کے راز داں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    چراغ چشتیاں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    ہدایت جس کو فرمائی ہوا ہے وہ ولیٔ کامل

    لگا تیر محبت فقر کا دل ہوگیا بسمل

    جہالت دور کر دینے کی خاطر کر دیا عاقل

    تو ہر دم دیکھ کر اعجاز یہ کہتا ہے اپنا دل

    خدا کے راز داں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    چراغ چشتیاں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    خدا نے دونو عالم میں بنائی ہے بڑی عزت

    ہر اک انسان نے دست شفقت پر کری بیعت

    لیا جب ہاتھ ہاتھوں میں تو دیکھی اور ہی رنگت

    جیا تو خوش رہا اور مر گیا تو مل گئی جنت

    خدا کے راز داں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    چراغ چشتیاں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    رہے محوِ تماشائے رخ محبوب کے دائم

    نہیں غافل ہوئے یاد الٰہی سے وہ کوئی دم

    کیا دینِ محمد مصطفیٰ کو آپ نے قائم

    کوئی رویا جدائی میں تو تا محشر رہا خرم

    خدا کے راز داں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    چراغ چشتیاں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    صغر میں جو کراماتیں ہوئی ہیں آپ سے ظاہر

    خیالِ عقل سے وہ دور ہیں ادراک سے باہر

    سوائے ذات خالق کے کوئی اس سے نہیں ماہر

    رہا کرتے تھے خدمت میں فرشتے رات دن حاضر

    خدا کے راز داں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    چراغ چشتیاں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    مریدوں کو نہایت شوق ہے ان کی زیارت کا

    بھریں کیوں کر نہ دم ہر وقت سب ان کی عنایت کا

    بھروسا ہوگیا جب سے ہمیں ان کی شفاعت کا

    گیا دل سے قلق اپنی گناہوں اور قیامت کا

    خدا کے راز داں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    چراغ چشتیاں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    مریدوں میں کئی گذرے ہیں اپنے وقت پر بھاری

    بھلا کر عیش دنیا کا رکے اللہ سے یاری

    انہیں کے فیض سے یہ چشت کا دریا ہوا جاری

    انہیں کا نام لینے سے مٹے ہے ضبطؔ بیماری

    خدا کے راز داں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    چراغ چشتیاں ہیں حضرت عثمان ہارونی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے