Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

در محمد کے جو روضے کا اگر دیکھ لیا

ضبط اجمیری

در محمد کے جو روضے کا اگر دیکھ لیا

ضبط اجمیری

MORE BYضبط اجمیری

    در محمد کے جو روضے کا اگر دیکھ لیا

    بخدا اس نے خدا پاک کا گھر دیکھ لیا

    ہو گیا رحمت غفار سے وہ مالا مال

    لطف سے تم نے جسے ایک نظر دیکھ لیا

    لوگ جاتے ہیں مدینہ میں رہا جاتا ہوں

    آہ میں کچھ نہیں افسوس اثر دیکھ لیا

    روز کرتے رہے جبریل ہزاروں پھیرے

    جب سے اللہ کے محبوب کا گھر دیکھ لیا

    خواب میں ہی نظر آتا رخ حضرت لیکن

    تو نہیں کام کی ہے آہ جگر دیکھ لیا

    اہل محشر کے دلوں کو وہ ہوئی تقویت

    احمد پاک کا جب دست نگر دیکھ لیا

    لب چپک جاتے ہیں کہتا ہوں محمد جس دم

    آپ کے نام میں ہے قند مگر دیکھ لیا

    دور خدمت کے رہوں ہجر کے دیکھوں صدمے

    یہ مگر آپ کو ہے مد نظر دیکھ لیا

    خواب تک میں بھی زیارت نہ ہوئی حضرت کی

    تری گردش کو بھی اے شام و سحر دیکھ لیا

    آپ فرمائیں تو افلاک زمین پر آئیں

    آپ کے حکم میں ہیں شمس و قمر دیکھ لیا

    منہ چھپائیں گے ابھی ماہ و مہر غیرت سے

    جلوۂ نور محمد جو اگر دیکھ لیا

    بخش دے امت عاصی کو جب ہی خالق نے

    آپ کو غار میں جب دیدۂ تر دیکھ لیا

    کوئی دنیا میں ہمیشہ نہ رہا ہے نہ رہے

    عاقبت سب کو ہے اے ضبطؔ سفر دیکھ لیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے