Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کہاں ہے ہند میں پیدا معین الدین کے جیسا

ضبط اجمیری

کہاں ہے ہند میں پیدا معین الدین کے جیسا

ضبط اجمیری

MORE BYضبط اجمیری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    کہاں ہے ہند میں پیدا معین الدین کے جیسا

    ہماری ہادی و مولا معین الدین کے جیسا

    نہیں جاتا سوالی آپ کی سرکار سے خالی

    کوئی ایسا نہیں داتا معین الدین کے جیسا

    لٹایا آپ نے گھر راہ خالق میں خوشی ہو کر

    سخی کوئی نہیں دیکھا معین الدین کے جیسا

    یہاں سے روم تک ملک عرب میں لوگ ہو آئے

    نہیں روضہ کہیں پایا معین الدین کے جیسا

    ولی یوں تو ہزاروں ہند میں پیدا ہوئے لیکن

    خطاب ایسا ہوا کس کا معین الدین کے جیسا

    تبرک بھی بہت کچھ ہیں ہر اک دربار سے جاری

    مگر لنگر نہیں دیکھا معین الدین کے جیسا

    فرشتے کیا ولی کرتے ہیں باہم ذکر آپس میں

    نہیں دیکھا نہیں دیکھا معین الدین کے جیسا

    کھلی ہے آنکھ جس کے دل کی وہ ہر بار کہتا ہے

    بہت دیکھا نہیں پایا معین الدین کے جیسا

    بتاؤں ضبطاؔب فریاد دل کس سے کرے جا کر

    سنی ہے کب کوئی دکھڑا معین الدین کے جیسا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے