Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جو دیکھا خواب میں جلوہ معین الدین چشتی کا

ضبط اجمیری

جو دیکھا خواب میں جلوہ معین الدین چشتی کا

ضبط اجمیری

MORE BYضبط اجمیری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر-راجستھان)

    جو دیکھا خواب میں جلوہ معین الدین چشتی کا

    تو دل سے ہو گیا بندہ معین الدین چشتی کا

    جہاں میں آ کر اس شخص نے کچھ بھی نہیں دیکھا

    نہیں دیکھا اگر روضہ معین الدین چشتی کا

    دعائیں ہیں یہی ہر دم کہ اب اجمیر پہنچا کر

    دکھا دے یا خدا جلوہ معین الدین چشتی کا

    جسے ہو سیر کرنا خلد کا منظور دنیا میں

    وہ آ کر دیکھ لے روضہ معین الدین چشتی کا

    فرشتوں چین سے سونے دو اس کو کنج مدفن میں

    ہے جاگا عمر بھر شیدا معین الدین چشتی کا

    مریدوں میں ضعیف و ناتواں گر جائیں گے کس طرح

    سہارا ہے انہیں کیسا معین الدین چشتی کا

    مطالب دل کے جو پاوے وہ ہر دو دیغ پکوائے

    تبرک ہے بہت اچھا معین الدین چشتی کا

    فدا ہونے سے خالق پر ہوا یہ مرتبہ حاصل

    سبھی کو نام ہے پیارا معین الدین چشتی کا

    ملائک حور و غلماں دیکھ کر درگاہ کہتے ہیں

    ہے روضہ خلد سے اچھا معین الدین چشتی کا

    میرا دل جانتا ہے اور خدا دانا و بینا ہے

    طبیعت کو جو ہے سودا معین الدین چشتی کا

    نہ اس کو فکر دنیا ہے نہ ہے کچھ خوف محشر کا

    جو دل سے ہو گیا شیدا معین الدین چشتی کا

    طلب حور بہشتی کی نہ خواہش قصر جنت کی

    یہاں تو دل کو ہے تقوا معین الدین چشتی کا

    نہیں یہ ضبطؔ کی ہمت جو لکھے آپ کی مدحت

    لکھے جو لطف ہو تھوڑا معین الدین چشتی کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے