وہ ابتدا کے لیے ہیں وہ انتہا کے لیے
وہ ابتدا کے لیے ہیں وہ انتہا کے لیے
یہ افتخار ہے مخصوص مصطفیٰ کے لیے
خدا کے بعد خدائی میں ہیں وہی داتا
انہی کی ذات ہے ہر بخشش و عطا کے لیے
نہیں ہے اسود و احمر میں امتیاز کوئی
سب ایک جیسے ہیں رحمت کی اس گھٹا کے لیے
انہی کی ذات ہے سالارِ انبیائے کرام
وہ مقتدا ہیں تو باقی ہیں اقتدا کے لیے
مسافروں پہ کرم گستری انہی کی ہے
ہیں سایہ دھوپ میں وہ ہر شکستہ پا کے لیے
معاملے یہ محب و حبیب کے ہیں ظفرؔ
خدا ہے ان کے لیے اور وہ خدا کے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.