رہنمائے_با_صفا غوث_الورا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان غوث پاک حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد۔عراق)
رہنمائے با صفا غوث الورا
درد عصیاں کی دوا غوث الورا
آپ کے نقش قدم پر میں چلوں
ہے یہی میری دعا غوث الورا
وہ ہوا حق آشنا جس کو ملا
آپ کے در کا پتا غوث الورا
ہیں شہنشاہ ولایت بو تراب
سرگروہ اولیا غوث الورا
ہے سلاطین زمانہ سے بلند
آپ کے در کا گدا غوث الورا
آرزو ہے مرے دل کی میں رہوں
آپ کا بن کر سدا غوث الورا
در پئے آزار ہے چرخ کہن
المدد مشکل کشا غوث الورا
ہے ظفرؔ بھی آپ کے در کا غلام
ہو کرم اس پر ذرا غوث الورا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.