Font by Mehr Nastaliq Web

محمد اولیں تخلیق یعنی

ظفر اقبال نوری

محمد اولیں تخلیق یعنی

ظفر اقبال نوری

MORE BYظفر اقبال نوری

    محمد اولیں تخلیق یعنی

    محمد آخریں تصدیق یعنی

    محمد مصطفیٰ متنِ نبوت

    ہیں باقی انبیا تعلیق یعنی

    وہی خالق کے محبوب و محب بھی

    وہ جن کی خلق میں تشویق یعنی

    واشرقت الارض بنورک

    حرا سے پھیلتی تشریق یعنی

    وہ جتنے بھی صحیفے آ چکے تھے

    وہ سب میں آخری تطبیق یعنی

    ہوئے مکشوف جس سے سب حقائق

    دقائق کی کھلی تدقیق یعنی

    وہی حق کی علامت ہے حقیقی

    اسی سے کفر کی تفریق یعنی

    جسے انکار تیرا اور رب کا

    وہی کافر وہی زندیق یعنی

    تری ہر بات ٹھہری ہے محقق

    کوئی بھی کر سکے تحقیق یعنی

    کرے ہر دور کی حکمت فراست

    تری ہر بات کی توثیق یعنی

    رہے تا عمر تیری نعت کہتا

    رہے نوریؔ کو یہ تو فیق یعنی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے