کہکشاں کہکشاں آپ کی رہ گذر
کہکشاں کہکشاں آپ کی رہ گذر
منزلوں کا نشاں آپ کی رہ گذر
سوئے منزل رواں کارواں کارواں
عظمتوں کا نشاں آپ کی رہ گذر
راہبر ہو گئے آپ کے رہ نشیں
رہبرِ رہبراں آپ کی رہ گذر
آپ کی زندگی شرحِ قرآن ہے
جادۂ جاوداں آپ کی رہ گذر
آپ کے خلق سے نفرتیں مٹ گئیں
الفتوں کا بیاں آپ کی رہ گذر
حسنِ خیرِ عمل، خیرِ دنیا و دیں
دل بہ دل جاں بہ جاں آپ کی رہ گذر
حسنِ افکار سے حسنِ کردار تک
ذی شرف ضو فشاں آپ کی رہ گذر
ظلم جور و جفا امن میں ڈھل گئے
امن کا سائباں آپ کی رہ گذر
نوع انساں ہوئی پھر بہار آشنا
گل فشاں گل فشاں آپ کی رہ گذر
عہدِ بے نور میں شب زدوں کے لیے
روشنی کا جہاں آپ کی رہ گذر
سر کے بل ہے رواں نورئ نیم جاں
محورِ قلب و جاں آپ کی رہ گذر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.