Font by Mehr Nastaliq Web

رب کے محبوب کی ہر بات ہے اعلیٰ افضل

ظفر اقبال نوری

رب کے محبوب کی ہر بات ہے اعلیٰ افضل

ظفر اقبال نوری

MORE BYظفر اقبال نوری

    رب کے محبوب کی ہر بات ہے اعلیٰ افضل

    سارے عالم میں وہی ذات ہے اعلیٰ افضل

    مصدرِ آیۂ رحمات ہے اعلیٰ افضل

    محورِ نقطۂ برکات ہے اعلیٰ افضل

    صاحبِ حسن و کمالات ہے اعلیٰ افضل

    واجبِ عز و کرامات ہے اعلیٰ افضل

    وجہِ لولاک و سمٰوت ہے اعلیٰ افضل

    باعثِ کون و مکانات ہے اعلیٰ افضل

    صاحب ذکر و اشارات ہے اعلیٰ افضل

    منبعِ رشد و ہدایات ہے اعلیٰ افضل

    مخزنِ جملہ امانات ہے اعلیٰ افضل

    قاسمِ جملہ عنایات ہے اعلیٰ افضل

    جس زمانے میں وہ خورشیدِ رسالت چمکا

    ہاں وہی عرصۂ لمعات ہے اعلیٰ افضل

    شبِ تاریک میں وہ نورِ حقیقت پھوٹا

    مطلعِ صبحِ سعادات ہے اعلیٰ افضل

    جس نے اصحاب کو دورانِ جماعت دیکھا

    حجرۂ نور کی وہ جہات ہے اعلیٰ افضل

    خالی جھولی تھی مگر ان کے کرم سے پر ہے

    ان کے دربار کی خیرات ہے اعلیٰ افضل

    میری اوقات ہی کیا ہے کہ کوئی نعت کہوں

    ان کے احسان کی بس بات ہے اعلیٰ افضل

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے