رنگ خوشبو صبا خوش فضا آپ سے
رنگ خوشبو صبا خوش فضا آپ سے
حسن و خوبی کی ہر اک ادا آپ سے
مہر و احسان لطف و عطا آپ سے
عدل انصاف عہد و وفا آپ سے
چاند سورج کرن نکہتیں رونقیں
چاندنی روشنی اور ضیا آپ سے
حسنِ صوت و صدا رنگِ حرفِ دعا
اوجِ صدق و صفا بے ریا آپ سے
مرحمت منزلت بہرِ ہر بے نوا
مہربانی کرم اور سخا آپ سے
عزم و ہمت میں تاب و تواں آپ سے
صبر تسکیں یقیں اتقا آپ سے
رحمتیں برکتیں نرمیاں راحتیں
در گزر اور عفو و عطا آپ سے
نورئ بے ہنر کیوں نہ ہو مفتخر
اس کا سارا بھرم سرورا آپ سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.