میں تو کم تر ہوں مری بات ہے اعلیٰ افضل
میں تو کم تر ہوں مری بات ہے اعلیٰ افضل
میری کیا بات بھلا نعت ہے اعلیٰ افضل
مجھ کو چھوڑو مرے ممدوح کی تعریف سنو
رب کے مابعد وہی ذات ہے اعلیٰ افضل
نصف شب میں جو ضیا بار ہو وہ مہرِ منیر
روزِ روشن سے بھی وہ رات ہے اعلیٰ افضل
اس کی یادوں نے کیا روح کا موسم جل تھل
دل کی بستی میں یہ برسات ہے اعلیٰ افضل
جب بھی آنکھوں میں ترے دور کا منظر جاگے
ہر گھڑی ثمرۂ لحظات ہے اعلیٰ افضل
اس کے قاتل ہیں خجل خوار زمانے بھر میں
تیرے شبیر کی ہی ذات ہے اعلیٰ افضل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.