Font by Mehr Nastaliq Web

نعت کا اہتمام بسم اللّٰہ

ظفر اقبال نوری

نعت کا اہتمام بسم اللّٰہ

ظفر اقبال نوری

MORE BYظفر اقبال نوری

    نعت کا اہتمام بسم اللہ

    نعت ہو صبح و شام بسم اللہ

    حمد اور نعت سے کریں آغاز

    پھر ہو کوئی کلام بسم اللہ

    حمد بے حد خدائے واحد کی

    نعتِ خیرالانام بسم اللہ

    دل بناؤ ذرا حرا صورت

    اترے مدحِ دوام بسم اللہ

    دل کی دھڑکن درود سے مہکے

    ہو لبوں پر سلام بسم اللہ

    کیجیے فرشِ راہ آنکھوں کو

    ہوں وہ محوِ خرام بسم اللہ

    دل کے آنگن میں آئیں ماہِ عرب

    من کے چمکیں خیام بسم اللہ

    بزمِ ہستی انہی سے ہے رخشاں

    مٹ گئے ہیں ظلام بسم اللہ

    نعت لکھتے ہیں نعت پڑھتے ہیں

    لب پہ ہے ان کا نام بسم اللہ

    نعت مستو چلو سکوں بانٹیں

    دکھ کا بدلے نظام بسم اللہ

    نفرتوں کے دیار میں ہو عام

    الفتوں کا پیام بسم اللہ

    امتِ مسلمہ ہے زارو زبوں

    جاگیں تیرے غلام بسم اللہ

    خلقِ آقا کی روشنی میں ظفرؔ

    دیں کی دعوت ہو عام بسم اللہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے