Font by Mehr Nastaliq Web

ہر گھڑی میرے لب پر ہو نام آپ کا

ظفر سونی پتی

ہر گھڑی میرے لب پر ہو نام آپ کا

ظفر سونی پتی

MORE BYظفر سونی پتی

    ہر گھڑی میرے لب پر ہو نام آپ کا

    ذکر کرتا رہوں صبح و شام آپ کا

    جان و دل سے غلام اس کی دنیا ہوئی

    جان و دل سے ہوا جو غلام آپ کا

    میری آنکھوں میں ہیں آپ جلوہ فگن

    میرے دل میں ہے ہر دم قیام آپ کا

    کھل گئے اس پہ فطرت کے اسرار سب

    سن لیا جس نے دل سے کلام آپ کا

    آرزو ہے یہی وقت آخر ظفرؔ

    یاد دل میں ہو لب پر ہو نام آپ کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے