Font by Mehr Nastaliq Web

زندہ ہیں اگر آ جائے گا وہ دن بھی ظفر انشا اللہ

ظفرالدین قادری

زندہ ہیں اگر آ جائے گا وہ دن بھی ظفر انشا اللہ

ظفرالدین قادری

MORE BYظفرالدین قادری

    زندہ ہیں اگر آ جائے گا وہ دن بھی ظفر انشا اللہ

    دیکھیں گی نگاہیں مری اللہ کا گھر انشا اللہ

    ہم اہلِ محبت دیکھیں گے آہوں کا اثر انشا اللہ

    پیغام حضوری دے گا ہمیں طیبہ کا سفر انشا اللہ

    معذور سہی، مجبور سہی، نادار سہی، ناچار سہی

    روضے پہ لٹائیں گے جاکر اشکوں کے گہر انشا اللہ

    دیوانہ جائے گا جھوم کے جب سرکار کے روضے کی جانب

    حیرت سے فرشتے دیکھں گے انداز سفر انشا اللہ

    جس طرح دیارِ اقدس تک اربابِ محبت پہنچے ہیں

    اک روز ظفرؔ ہوگا یوں ہی اپنا بھی سفر انشا اللہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے