ادب کہتا ہے سر کے بل چلو راہ_مدینہ ہے
ادب کہتا ہے سر کے بل چلو راہ مدینہ ہے
حریم شاہ دیں شاہ عرب شاہ مدینہ ہے
خدا نے جن کو آنکھیں دیں یہاں آنکھیں بچھاتے ہیں
جو اہل دل ہیں اپنے دل کو فرش رہ بناتے ہیں
بچھی ہیں اولیا اللہ کی پیشانیاں جس میں
مجھے وارفتگئ شوق لائی کس کی مجلس میں
ملائک سر جھکائے با ادب ہر سمت استادہ
یہاں کا ذرہ ذرہ عرش پروردۂ فلک زادہ
ہزاروں بار افضل عرش سے ارض مدینہ ہے
یہاں ہر ذرہ انوار الٰہی کا خزینہ ہے
مدینے کی بہاروں سے دو عالم میں بہار آئی
ازل سے تا ابد شاہ مدینہ کی ہے دارائی
جبین مہر و مہ خم ہے انہیں کے آستانے پر
انہیں سے ہے نزول رحمت باری زمانے پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.