Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دو_جہاں میں ہے ضیائے_شمع_دین_مصطفیٰ

ذہین شاہ تاجی

دو_جہاں میں ہے ضیائے_شمع_دین_مصطفیٰ

ذہین شاہ تاجی

MORE BYذہین شاہ تاجی

    دو جہاں میں ہے ضیائے شمع دین مصطفیٰ

    ہیں زمین و آسماں زیر نگین مصطفیٰ

    ہے رخ شمس و قمر پرتو گزین مصطفیٰ

    اللہ اللہ جلوۂ نور جبین مصطفیٰ

    پستیوں میں بھی نمایاں رفعتوں کی شان ہے

    وقت سجدۂ عرش تھا زیر جبین مصطفیٰ

    ظلم کے بدلے میں ملتی ہے ہدایت کی دعا

    درس ہے اخلاق کا تعلیم دین مصطفیٰ

    قلب مومن جو خدا کا گھر خدا کا عرش ہے

    غور سے دیکھا تو نکلا سرزمین مصطفیٰ

    وہ لباس بندگی میں قدرت حق کی دلیل

    دست حق پنہاں ہے زیر آستین مصطفیٰ

    ثم وجہ اللہ کی تفسیر آساں ہو گئی

    صورت حق معنی روئے مبین مصطفیٰ

    ہر نبی کا اک جدا طاسین ہے لیکن ذہینؔ

    خاص طاسین محمد ہے ذہین مصطفیٰ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے