Sufinama

سقانی الحب کاسات الوصال کا شرابی ہوں

ذہین شاہ تاجی

سقانی الحب کاسات الوصال کا شرابی ہوں

ذہین شاہ تاجی

MORE BYذہین شاہ تاجی

    دلچسپ معلومات

    قصیدۂ غوثیہ

    سقانی الحب کاسات الوصال کا شرابی ہوں

    مری مستی نگاہ کیف بار غوث اعظم ہے

    فقلت لخمرتی و نحوی تعال کا میں سالک ہوں

    مری ہستی چراغ رہگزار غوث اعظم ہے

    سعت و مشت لنحوی فی کؤس میری آنکھوں میں

    جو مست، اس دور میں ہے، بادہ خوار غوث اعظم ہے

    فقلت لسائر الاقطاب لموا اس ملامت میں

    سلامت با کرامت افتخار غوث اعظم ہے

    وھمو او شربوا آنتم جنودی، یہ اولو العزمی

    زہے مست خدا جو بادہ خوار غوث اعظم ہے

    شربتم فضلتی من بعد سکری مست مولیٰ ہیں

    کہاں مستی میں کوئی ہم عیار غوث اعظم ہے

    مقامکم العلیٰ جمعاً ولکن اے تعالیٰ اللہ

    تمام اقطاب پر دائر مدار غوث اعظم ہے

    آنا فی حضرۃ التقریب وحدی سر وحدت ہے

    ھو القادر برنگ اقتدار غوث اعظم ہے

    آنا البازی آشہب کل شیخ شان یکتائی

    کہ روح طائر سدرہ شکار غوث اعظم ہے

    کسانی خلعۃً بطراز عظیم سے ہوا ظاہر

    ردائے کبریائی پردہ دار غوث اعظم ہے

    وآطلعنی علیٰ سر قدیم کے یہ معنیٰ ہیں

    کہ رمز علم الاسماء نثار غوث اعظم ہے

    وتخبرنی بمایاتی ویجری، علم مستقبل

    مثال حال خود آئینہ دار غوث اعظم ہے

    مریدی ھم و طب واشطح و غنی، طالبو مژدہ

    کہ نام غوث اعظم نامدار غوث اعظم ہے

    ولو آلقیت سری فی جبال کوہ سرمد ہوں

    بلند و پست، تحت اختیار غوث اعظم ہے

    ولو آلقیت سری فوق نار آگ ہو ٹھنڈی

    کہ سر نار، سر نور بار غوث اعظم ہے

    ولو آلقیت سری فوق میت زندہ ہو مردہ

    کہ قلب زندہ سر زندہ دار غوث اعظم ہے

    وما منھا شہور آو دھور دور دوراں بھی

    مطیع گردش لیل و نہار غوث اعظم ہے

    مریدی لاتخف اللہ رب، طالبو! مژدہ

    موافق غوث کے پروردگار غوث اعظم ہے

    بلاد اللہ ملکی تحت حکمی قطب وہ ہیں؟

    خدا کی مملکت ہے اختیار غوث اعظم ہے

    نظرت الٰہی بلاد اللہ جمعاً جامعیت ہے

    بلاد اللہ یک ذرہ شمار غوث اعظم ہے

    بلاد اللہ کو رائی کے دانے کی طرح دیکھا

    بحکم جمع تفصیل، اعتبار غوث اعظم ہے

    وکل ولی لہ قدم وانی کی خصوصیت

    مقام احمدی عز و قار غوث اعظم ہے

    حضور حق میں موقف ھرولی کاہے جدا گانہ

    مقام احمدی عز و قار غوث اعظم ہے

    مریدی لا تخف واش فانی ھمت افزائی

    کہ دشمن سوز، تیغ آبدار غوث اعظم ہے

    درست العلم حتی صرت قطباً، علم ربانی

    کمال رتبۂ قطب مدار غوث اعظم ہے

    حصول علم میں حق کی حضوری، شان قطبیت

    حضوری کی سعادت افتخار غوث اعظم ہے

    فمن فی اؤلیااللہ مثلی بے مثالی ہے

    کہاں علم و عمل میں ہم عیار غوث اعظم ہے

    آنا الحسنی والمخدع مقامی، رتبۂ عالی

    کہ گردن اؤلیا کی زیر بار غوث اعظم ہے

    حسن کے لاڈلے، مخدع مقام، اللہ رے رتبہ

    کہ سرمد چشم حق ہیں کاغبار غوث اعظم ہے

    آنا الجیلی محی الدین اسمی نام نامی ہے

    حیات دیں کا نام نامدار غوث اعظم ہے

    وعبدالقادر المشھور اسمی، قدرت کامل

    ھو القادر برنگ اقتدار غوث اعظم ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے