Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

محمد تم ہو احمد تم جہاں بھر کی تمنا ہو

ظہیر احمد تاج

محمد تم ہو احمد تم جہاں بھر کی تمنا ہو

ظہیر احمد تاج

MORE BYظہیر احمد تاج

    دلچسپ معلومات

    مرقومہ 1944ء

    محمد تم ہو احمد تم جہاں بھر کی تمنا ہو

    غریبوں کے جو ملجا ہو غلاموں کے تم آقا ہو

    خدا کے مسلمِ اول شریکِ لطف اسریٰ ہو

    انیس بزمِ قدوسی خلیل ذات مولیٰ ہو

    لوائے احمد کے حامل رفعنا ذکر کے شاہد

    جو ممدوح ملائک ہو تو محبوب زمانا ہو

    تقرب قاب قوسین تجلی کا تمہیں حاصل

    حبیب کبریا ہو تاجدار عرشِ اعلا ہو

    تمہارا جسم طٰہ، روح یٰسیں اور لقب رحمت

    بہ ظاہر کملی والے ہو، بہ باطن نورِ بطحا ہو

    ہدایت کے امیں ہو کر سعادت کے مکیں بن کر

    سراجِ دو جہاں ہو دو جہاں میں جلوہ فرما ہو

    غبارِ راہ بن جاؤں مدینہ جانے والوں کا

    جہاں میں خاک کا سر آسمانوں سے بھی اونچا ہو

    صبا لے جائیو پیغام میرا ان کی خدمت میں

    ادب سے پھر یہ کہنا تاجؔ پر بھی لطف آقا ہو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے