Font by Mehr Nastaliq Web

نہ پوچھو کہ کیا ہیں ہمارے محمد

ظہیر احمد تاج

نہ پوچھو کہ کیا ہیں ہمارے محمد

ظہیر احمد تاج

دلچسپ معلومات

مرقومہ 1945ء

نہ پوچھو کہ کیا ہیں ہمارے محمد

شہِ انبیا ہیں ہمارے محمد

دو عالم میں جن سے اجالا ہوا ہے

وہ نورِ خدا ہیں ہمارے محمد

خدا کی خدائی میں ہیں سب سے افضل

زہے مصطفیٰ ہیں ہمارے محمد

خدا جن کو بھیجے درودوں کے تحفے

وہ عالی ثنا ہیں ہمارے محمد

جہاں بھر کی محبوب ہے ذات ان کی

حبیبِ خدا ہیں ہمارے محمد

لقب جن کا ہے، دونوں عالم کی رحمت

وہی رہنما ہیں ہمارے محمد

دلوں میں ہے اے تاجؔ جن کی محبت

وہ صلّ علیٰ ہیں ہمارے محمد

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے