اب اس سے بڑھ کر نہیں کوئی حسن و زیبائی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرات اہلِ بیت۔
اب اس سے بڑھ کر نہیں کوئی حسن و زیبائی
حسن کی شکل میں شکلِ نبی نظر آئی
حسین پاک نے اسلام کو جلا بخشی
حسن کی ذات سے ایماں نے تازگی پائی
علی و فاطمہ حسنین مصطفیٰ سن کر
شفا مریضوں نے، مردوں نے زندگی پائی
حسن و حسین برابر ہیں، ان میں فرق نہیں
یہ بات بارہا میرے نبی پاک نے فرمائی
خدا کا شکر ہے زاہدؔ کو ان سے نسبت ہے
جب ہی تو لوگ اسے کہہ رہے ہیں مولائی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.