سراپا نور و شانِ کبریائی حضرتِ خسرو
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت ابوالحسن امیر خسروؔ (دہلی-بھارت)
سراپا نور و شانِ کبریائی حضرتِ خسرو
نقیبِ خاص محبوبِ الٰہی حضرتِ خسرو
خدا کی بارگہ میں اور دربارِ رسالت میں
براہِ راست ہے تیری رسائی حضرتِ خسرو
مری آنکھوں نے صدہا بار دیکھا ہے کہ حوروں نے
تمہارے در پہ کی ہے جبہ سائی حضرتِ خسرو
جمالِ روئے روشن پر فقط میں ہی نہیں شیدا
فدا ہے آپ پر ساری خدائی حضرتِ خسرو
سلاطینِ زمانہ باعثِ عزت سمجھتے ہیں
مبارک ہے ترے در کی گدائی حضرتِ خسرو
عجم ،ایران و پاکستان، سمرقند و بخارا کیا
عرب تک ہے تمہاری بادشاہی حضرتِ خسرو
زمانے نے عقیدت مند طاہرؔ کو ستایا ہے
دہائی ہے دہائی ہے دہائی حضرتِ خسرو
- کتاب : نذر خسرو امیر خسرو (Pg. 78)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.