ترے در پر میں آیا ہوں حبیبِ پاک رحمانی
ترے در پر میں آیا ہوں حبیبِ پاک رحمانی
خدا کے واسطے کر دو میری مشکل کی آسانی
خبر لیجے مری آقا مدد کیجئے مرے مولا
ہے سب کچھ آپ کو روشن جو مجھ کو ہے پریشانی
بلا لیجے مدینہ میں یہی ہے آرزو میری
درِ والا کی چوکھٹ پر گھسوں میں اپنی پیشانی
تمہیں وہ مرتبہ اعلیٰ ملا ہےسارے نبیوں میں
تمہارے در کی جبریلِ امیں کرتے ہیں دربانی
حبیبِ حق تمہارا نعت خواں ہے ذاکرؔ خستہ
اسے ڈر ہے نہ محشر میں ہو کچھ اس کو پریشانی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.