کبھی مدینہ کا یا_رب مرا سفر ہو جائے
کبھی مدینہ کا یا رب مرا سفر ہو جائے
کہ دعوی عشق محمدؐ کا معتبر ہو جائے
در رسول ہو اور ہو مری جبین نیاز
زہے نصیب مرے کاش یوں اگر ہو جائے
رہے جو یاد تو بس نام مصطفیٰ یارب
ہر ایک چیز سے دل میرا بے خبر ہو جائے
ہو شام کعبہ میں اور صبح ہو مدینہ میں
کرم کی مجھ پہ اگر آپ کی نظر ہو جائے
خدا کرے کہ نہ لوٹوں میں اب مدینہ سے
کہ زندگی ہے جو باقی یہیں بسر ہو جائے
بلائیں جلد یہی آرزوئے حسرت ہے
کہیں نہ ختم مری عمر مختصر ہو جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.