Font by Mehr Nastaliq Web

جگایا تو نے اقوامِ عرب کو خوابِ غفلت سے

ضیا فتح آبادی

جگایا تو نے اقوامِ عرب کو خوابِ غفلت سے

ضیا فتح آبادی

MORE BYضیا فتح آبادی

    جگایا تو نے اقوامِ عرب کو خوابِ غفلت سے

    کیا آزاد عقل و ہوش کو دامِ جہالت سے

    سبق توحید کا ہر روح کو ازبر ہوا آخر

    ترے ہمراہ دنیا ہوگئی تیری صداقت سے

    رسالت در حقیقت جسم کا جاں سے تعلق ہے

    کسی کو کس طرح انکار ہو تیری رسالت سے

    یہ رازِ زندگی روشن کیا تونے زمانے پر

    کہ بنتا ہے مکمل آدمی حق کی عبادت سے

    اگر تیرے اصولوں پر رہے امت تری قائم

    کوئی امت نہیں بڑھ کر جہاں میں تیری امت سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے