Font by Mehr Nastaliq Web

محتاج نہیں رکھا محمد کی عطا نے

ضیاؤالحق قاسمی

محتاج نہیں رکھا محمد کی عطا نے

ضیاؤالحق قاسمی

MORE BYضیاؤالحق قاسمی

    محتاج نہیں رکھا محمد کی عطا نے

    دریائے کرم بخش درِ جود و سخا نے

    اللہ رے کس درجہ ہے تاثیر کرم کی

    منہ پھیر دیا غم کا مدینے کی ہوا نے

    سنتے ہیں کہ بخشش کی سند در سے ملے گی

    ہم آئے ہیں سرکار میں نام اپنا لکھوانے

    اللہ کی رحمت ہوئی سرکار کی صورت

    در کھول دیئے ہم پر عنایاتِ خدا نے

    اک سلسلۂ جود و سخا سے ہے تعلق

    پابندِ کرم کر دیا رحمت کو خطا نے

    کیا نذر کریں ہم تو ہیں خود در کے بھکاری

    ہاں لائے ہیں اشکوں کے گہر در پہ لٹانے

    دھڑکن ہی کہیں دل کی نہ رک جائے خوشی میں

    آئی ہے مدینے سے صبا آج بلانے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے