Font by Mehr Nastaliq Web

توصیف نبی کرنے والے تعریف خدا ہی کرتے ہیں

ضیاؤالقادری بدایونی

توصیف نبی کرنے والے تعریف خدا ہی کرتے ہیں

ضیاؤالقادری بدایونی

MORE BYضیاؤالقادری بدایونی

    توصیف نبی کرنے والے تعریف خدا ہی کرتے ہیں

    میلادِ نبی کی محفل میں ہم حمد الٰہی کرتے ہیں

    محبوب خدا ان لوگوں کی خود پشت پناہی کرتے ہیں

    جو ذکر الہی کرتے ہیں جو حمدِ الہی کرتے ہیں

    یہ ارض و سما یہ شمس و قمر یہ حور و ملک یہ جن و بشر

    ہر وقت زباں سے اپنی بیاں توحید الٰہی کرتے ہیں

    منہ ان کا اجالا رہتا ہے دنیا میں لحد میں عقبیٰ میں

    اٹھ اٹھ کر اندھری راتوں میں جو یاد الٰہی کرتے ہیں

    توحید الٰہی منزل بابِ نبوی سے کر حاصل

    ایمان عطا ہر مسلم کو محبوب الٰہی کرتے ہیں

    بخشے کہ نہ بخشے تو یارب ہے فردِ عمل تیرے آگے

    خود اپنی بیاضِ عصیاں پر ہم اپنی گواہی کرتے ہیں

    اعمال حسن کچھ پاس نہیں یوں عمر بسر ہوتی ہے ضیاؔ

    یا نعتِ محمد لکھتے ہیں یا حمدِ الہی کرتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے