ہے ارمانِ حرم منزل بہ منزل راہبر اپنا
ہے ارمانِ حرم منزل بہ منزل راہبر اپنا
مبارک اے جنوں! سوئے مدینہ ہے سفر اپنا
خیالِ روضۂ انور سے فردوسِ نظر اپنا
ہے جنت اپنے گھر میں، آج ہے جنت میں گھر اپنا
یہ معراجِ شرف ہے اور قسمت کس کو کہتے ہیں
ہے سر بابِ نبی پر، ہے مقدر اوج پر اپنا
تمنا ہے ضیاؔ واصل بحق ہو جاؤں طیبہ میں
جوارِ روضۂ اقدس میں ہو جس دم گزر اپنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.