Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اپنی ماں کے باپ کے بھائی کے جد کے واسطے

زور بدایونی

اپنی ماں کے باپ کے بھائی کے جد کے واسطے

زور بدایونی

MORE BYزور بدایونی

    دلچسپ معلومات

    مناقب حضرت امام حسین (کربلا-ایران)

    یا مرے مولا مرے آقا احد کے واسطے

    صاحب لولاک محبوب صمد کے واسطے

    حضرت مولا علی کے اسد کے واسطے

    حضرت عباس ذی فہم و خرد کے واسطے

    اپنی ماں کے باپ کے بھائی کے جد کے واسطے

    یا حسین ابن علی آؤ مدد کے واسطے

    یا امام دو جہاں تم کو خدا کا واسطہ

    شافع ہر دوسرا خیرالورا کا واسطہ

    تم کو دیتا ہوں شہا خیرالنسا کا واسطہ

    حل کرو مشکل کشا مشکل کشا کا واسطہ

    اپنی ماں کے باپ کے بھائی کے جد کے واسطے

    یا حسین انبن علی آؤ مدد کے واسطے

    واسطہ تم کو حسن کا اے مرے شاہ جہاں

    واسطہ سجاد کا اے چارہ ساز بیکساں

    واسطہ باقر کا تم کو اے شہ کون و مکاں

    لیجیے میری خبر کب تک کروں آہ و فغاں

    اپنی ماں کے باپ کے بھائی کے جد کے واسطے

    یا حسین ابن علی آؤ مدد کے واسطے

    جعفر صادق جہاں کے ماہ کا صدقہ تمہیں

    موسیٰ کاظم جہاں کے شاہ کا صدقہ تمہیں

    حضرت موسیٰ رضا ذی جاہ کا صدقہ تمہیں

    اس شہ دیں عاشق اللہ کا صدقہ تمہیں

    اپنی ماں کے باپ کے بھائی کے جد کے واسطے

    یا حسین ابن علی آؤ مدد کے واسطے

    اے مرے مولا مرے آقا تقی کا واسطہ

    اے شہ والا تمہیں حضرت تقی کا واسطہ

    اے مددگار دو عالم عسکری کا واسطہ

    سب اماموں کا تصدق ہر ولی کا واسطہ

    اپنی ماں کے باپ کے بھائی کے جد کے واسطے

    یا حسین ابن علی آؤ مدد کے واسطے

    حضرت مہدی امام دو جہاں کا واسطہ

    اصغر بے شیر کی سوکھی زباں کا واسطہ

    اے مرے آقا علی اکبر جواں کا واسطہ

    حضرت عباس ذی نام و نشاں کا واسطہ

    اپنی ماں کے باپ کے بھائی کے جد کے واسطے

    یا حسین ابن علی آؤ مدد کے واسطے

    واسطہ عون و محمد کا کرو حاجت روا

    تم کو قاسم کا تصدق کیجئے غم سے رہا

    واسطہ حُر کا مری فریاد سن لیجے ذرا

    ہر شہید کربلا کا آپ کو اب واسطا

    اپنی ماں کے باپ کے بھائی کے جد کے واسطے

    یا حسین ابن علی آؤ مدد کے واسطے

    رنج میں غم میں مصیبت میں پھنسا ہوں میں شہا

    جلد میری لو خبر تم آن کر بہر خدا

    ڈوبتی کشتی مری ماموں کی بچ جاوے شہا

    پار کر دو ان کی بیڑی کو برائے مصطفا

    اپنی ماں کے باپ کے بھائی کے جد کے واسطے

    یا حسین ابن علی آو مدد کے واسطے

    حق نے تم کو کر دیا ہے مالک کون و مکاں

    عرض ہے یہ آپ سے اے بادشاہ دو جہاں

    تابش خورشید محشر سے ملے مجھ کو امان

    اپنے دامن میں چھپا لینا مجھے آ کر وہاں

    اپنی ماں کے باپ کے بھائی کے جد کے واسطے

    یا حسین ابن علی آؤ مدد کے واسطے

    بہر صدیق و عمر یا بادشاہ دو جہاں

    جانی مجلس رہے دلشاد زیر آسمان

    واسطہ عثمان کا یا سرور کون و مکاں

    رکھ میرا در کو مرے تو افتخار خاندان

    اپنی ماں کے باپ کے بھائی کے جد کے واسطے

    یا حسین ابن علی آو مدد کے واسطے

    یا شہ دین واسطہ تم کو جناب غوث کا

    بانی مجلس کو ایک فرزند تم کر دو عطا

    آپ کو اب خواجہ ہندالولی کا واسطا

    یا امام دو جہاں مقبول کر میری دعا

    اپنی ماں کے باپ کے بھائی کے جد کے واسطے

    یا حسین ابن علی آؤ مدد کے واسطے

    یا شہید کربلا سن لو مری فریاد اب

    دیجیے عیش و فراغت کیجیے امداد اب

    جس قدر حضار مجلس ہیں رہیں دلشاد اب

    آرزو سب کی بر آئی سب رہیں آباد اب

    اپنی ماں کے باپ کے بھائی کے جد کے واسطے

    یا حسین ابن علی آؤ مدد کے واسطے

    رنج و غم سب دور ہو عیش و خوشی آئے شہا

    گوہر مقصود خادم آپ کا پائے شہا

    زور اب رنج و مصیبت سے نہ گھبرائے شہا

    ڈوبتی کشتی مری ساحل سے لگ جائے شہا

    اپنی ماں کے باپ کے بھائی کے جد کے واسطے

    یا حسین ابن علی آؤ مدد کے واسطے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے