جب بھی شہِ کونین ترا نام لیا ہے
جب بھی شہِ کونین ترا نام لیا ہے
گرنے نہ دیا تو نے ہمیں تھام لیا ہے
مخمور جسے پی کے ہوئے بو ذر و سلمان
پھر تیرے فقیروں نے وہی جام لیا ہے
دامن ترا چھوڑا نہ گلی سے تری اٹھے
دیوانگی میں عقل سے کچھ کام لیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.