Font by Mehr Nastaliq Web

عیدِ میلاد ہے آج کونین میں ہر طرف ہے خوشی عیدِ میلاد کی

ظہور ضیائی

عیدِ میلاد ہے آج کونین میں ہر طرف ہے خوشی عیدِ میلاد کی

ظہور ضیائی

MORE BYظہور ضیائی

    عیدِ میلاد ہے آج کونین میں ہر طرف ہے خوشی عیدِ میلاد کی

    سب کہو آمدِ مصطفیٰ مرحبا ہے سہانی گھڑی عیدِ میلاد کی

    یہ فرشتوں کے لشکر، یہ نوری سماں، جشنِ میلاد پر خوش ہے سارا جہاں

    نور ہی نور ہے آج چھایا ہوا، ہے ہمیں بھی خوشی عیدِمیلاد کی

    مصطفیٰ آ گئے مجتبیٰ آ گئے، ساری مخلوق کے رہنما آ گئے

    ان کے آنے سے ہم کو ہدایت ملی ہے یہ برکت سبھی عیدِ میلاد کی

    آج آتش کدے سب کےسب بجھ گئے مٹ گئیں کفر کی ساری تاریکیاں

    آج ظلمت کدے بھی ہیں روشن ہوئے ہے فقط روشنی عیدِ میلاد کی

    کچھ نہ تھا جب ہوئی خلقت مصطفیٰ تھے یہ شمس و قمر نہ ہی ارض و سما

    سب جہاں ہیں بنے ان کے ہی نور سے سب سے نعمت بڑی عیدِ میلاد کی

    ماہِ طیبہ جو چمکا اجالا ہوا سب جہاں روشنی سے نرالا ہوا

    یہ معطر سماں یہ منور جہاں ہے یہ سب چاندنی عیدِ میلاد کی

    جن کے آنے سے ہم کو ہیں عیدیں ملی جن کے ہی دم قدم سے بہاریں ملی

    ان پہ قرباں ضیائیؔ تری زندگی ہم کو دولت ملی عیدِ میلاد کی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے