Sufinama

نگاہ_لطف_پیمبر معین_الدین اجمیری

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

نگاہ_لطف_پیمبر معین_الدین اجمیری

ڈاکٹر ظہورالحسن شارب

MORE BYڈاکٹر ظہورالحسن شارب

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان غریب نواز خواجہ معین الدین چشتی (اجمیر۔راجستھان)

    نگاہ لطف پیمبر معین الدین اجمیری

    عطائے خالق اکبر معین الدین اجمیری

    بہ صورت مثل پیمبر بہ سیرت سیرت حیدر

    حبیب خالق اکبر معین الدین اجمیری

    بفیض شافع محشر بہ لطف حضرت حیدر

    تو ہے سلطان بحر و بر معین الدین اجمیری

    بشان عشق لافانی بہ صورت یوسف ثانی

    حبیب شافع محشر معین الدین اجمیری

    فریدالدیں نظام الدیں علاؤالدین کے رہبر

    شہ عثمان کے دلبر معین الدین اجمیری

    بفیض خواجۂ عثماں ہوئے ہو ہند کے سلطاں

    نہیں ہے آپ کا ہمسر معین الدین اجمیری

    ادھر بھی اک نگاہ لطف ہو یا خواجۂ سنجر

    کہ شاربؔ ہے گدائے در معین الدین اجمیری

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے