Font by Mehr Nastaliq Web

ثنا کے نمک سوں کیا میں شروع

شاہ ابوالحسن قربیؔ

ثنا کے نمک سوں کیا میں شروع

شاہ ابوالحسن قربیؔ

MORE BYشاہ ابوالحسن قربیؔ

    ثنا کے نمک سوں کیا میں شروع

    کہ ہووے نمک خواہ کا یاں رجوع

    بھی لیوے یقیں سوں نمک نعت کا

    نمک راز کا اس ستی ابتدا

    کیا ہے جو قربی نمک کا بیاں

    یہاں گوش رکھ راز یوسن عیاں

    نمک نیٹ میں ہے نمک راز کا

    نمک ہے او عشاق کے ساز کا

    جو کوئی یو نمک شوق سو لینے آئے

    نمک ذوق میں آپنے کیوں گنو اے

    نمک بے خودی میں رہے مست حق

    نمک راز کا او اچھے مستحق

    مقید نمک اس کوں مطلق دِسے

    نمک بیچہ اطلاق کے من بسے

    نمک راز کا جو دوکاندار ہے

    نمک پیٹ آوے تو ہشیار ہے

    جو ہے سایرِ بحر و بر و فلک

    تو درکار ہے اس کنیں یو نمک

    لیا جن نمک یو نمک دار ہے

    نمک دار دلیر پو بلھار ہے

    مأخذ :
    • کتاب : دکن کے ممتاز صوفی شعرا (Pg. 188)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے