Font by Mehr Nastaliq Web

تھے ڈاویں طرف سے ملائیک تمام

شاہ ابوالحسن قربیؔ

تھے ڈاویں طرف سے ملائیک تمام

شاہ ابوالحسن قربیؔ

MORE BYشاہ ابوالحسن قربیؔ

    دلچسپ معلومات

    معراج نامہ

    تھے ڈاویں طرف سے ملائیک تمام

    سیہ رو، سیہ پوش، ناخوش کلام

    وہ جب سخت گوئی سوں کرتے بیاں

    اگن مارتی ہر دھن سوں زبان

    اپس ہاتھ میں گرز تھے آگ کے

    صلابت میں مانند تھے باگ کے

    نظر ان کے اوپر ٹھراتی نہ تھی

    طرف ان کے ہیبت سوں جاتی نہ تھی

    اتھے اس فرشتے کو سر تا قدم

    انکھیاں مثل مریخ و زہرہ کے جم

    نیں دیکھ کام اس کا ڈریا دل منے

    لگیا تھرتھرا کر بدن کانپنے

    مأخذ :
    • کتاب : دکن کے ممتاز صوفی شعرا (Pg. 186)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے