Font by Mehr Nastaliq Web

دو جگ کی تعمتوں سے ہاتھ دھو کر

شاہ غلام حسین ایلچ پوری

دو جگ کی تعمتوں سے ہاتھ دھو کر

شاہ غلام حسین ایلچ پوری

MORE BYشاہ غلام حسین ایلچ پوری

    دلچسپ معلومات

    قلندر نامہ

    دو جگ کی تعمتوں سے ہاتھ دھو کر

    گدائی کر کے کھاتا ہے قلندر

    اس کے سر پر تاج فقر فقیری

    شہنشاہ ہو بھراتا ہے قلندر

    احد احمد میں پردہ میم کا ہے

    یوں پردے کوں گراتا ہے قلندر

    شریعت دودھ ہے کچا و لیکن

    دہی اس کا جماتا ہے قلندر

    طریقت میں وہی ہوتا ہے جم کر

    اسے بھر کر پلاتا ہے قلندر

    حقیقت کے بھتر ہوتا ہے مسکا

    وہ چکّے کوں تو اتا ہے قلندر

    اسے گھی معرفت میں کر کے خالص

    مریداں کو چکھاتا ہے قلندر

    تماشے نحن اقرب کا نین میں

    دکھا کر دل رجھاتا ہے قلندر

    فنا فی اللہ کے مارے ہوئے کوں

    بقا باللہ جلاتا ہے قلندر

    نہ رکھتا ہے نظر دھن مال اوپر

    نہ لو بھی کو لبھاتا ہے قلندر

    محبت بے ربا کی دل کے بھیتر

    محبت حق کے بھاتا ہے قلندر

    حسینی قادری، چشتی کا والی

    ولایت بخش داتا ہے قلندر

    مأخذ :
    • کتاب : دکن کے ممتاز صوفی شعرا (Pg. 203)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے