Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خدا نے ختم کر دی تجھ پر اے شان سلیمانی

عزیز جے پوری

خدا نے ختم کر دی تجھ پر اے شان سلیمانی

عزیز جے پوری

MORE BYعزیز جے پوری

    خدا نے ختم کر دی تجھ پر اے شان سلیمانی

    خدا جوئی خدا گوئی خدا دانی خدا شانی

    خدا نے آج دی ہے اُس کی توفیقِ ثنا خوانی

    جو محبوبِ محب ہے اور حبیب یوسف ثانی

    ہوئے جس پر فدا ہندی و ایرانی وکنعانی

    تعالیٰ اللہ اے ہم صورت محبوبِ سبحانی

    خدا نے ختم کردی تجھ پہ اے شانِ سلیمانی

    خدا جوئی خدا گوئی خدا دانی خدا شانی

    وہ اعزازِ رسالت جس سے چمکا روئے رحمانی

    وہ انداز ولایت جس سے ابھرا حسنِ یزدانی

    وہ حق ساز امامت جس سے پھیلا نورِ ربانی

    وہ اعجازِ کرامت جس سے ٹوٹا سندھ کاپانی

    خدا نے ختم کر دی تجھ پر اے شان سلیمانی

    خدا جوئی خدا گوئی خدا دانی خدا شانی

    زہے تنویز خورشید سپہر قلبِ نورانی

    رہے تقریر نطق آیت قرآنِ ایمانی

    زہے تطہیرِ فہم صورتِ نقاش عرفانی

    زہے تقدیر حسن چہرۂ تکمیلِ انسانی

    خدا نے ختم کر دی تجھ پر اے شان سلیمانی

    خدا جوئی خدا گوئی خدا دانی خدا شانی

    بتائی تونے راہِ منزل جوئندہ یابندہ

    سنائی تونے تصدیق کلیم طور زیبندہ

    سجھائی تونے تائید دلیل روئے رخشندہ

    دکھائی تونے نورانیت خورشید تابندہ

    خدا نے ختم کر دی تجھ پر اے شان سلیمانی

    خدا جوئی خدا گوئی خدا دانی خدا شانی

    ترا نقشِ قدم خضرِ بیابانِ محبت ہے

    ترا حسن قدم اے جان ایمانِ محبت ہے

    ترا فہم اتم توقیر احسان محبت ہے

    ترا حسن قدم اے جان پیمانِ محبت ہے

    خدا نے ختم کر دی تجھ پر اے شان سلیمانی

    خدا جوئی خدا گوئی خدا دانی خدا شانی

    یہ کہہ کر سالک راہِ خدا جوئی ادھر آئے

    کہ آئے منظر راز خدا گوئی نظر آئے

    وہ آئے بال جذبات خدا دانی میں پر آئے

    یہ آئے شجرۂ دل میں خدا دانی ثمر آئے

    خدا نے ختم کر دی تجھ پر اے شان سلیمانی

    خدا جوئی خدا گوئی خدا دانی خدا شانی

    رہ سنت نے تیری رسم بدعت خاک کر ڈالی

    تری تقریر نے تحریرِ باطن چاک کر ڈالی

    نہ مستحکم ہی تعمیرِ شہ لولاک کر ڈالی

    جہاں میں شہرتِ حسنِ رسولِ پاک کر ڈالی

    خدا نے ختم کر دی تجھ پر اے شان سلیمانی

    خدا جوئی خدا گوئی خدا دانی خدا شانی

    پئے نورِ محمد ہو جو کچھ مہرِ سلیمانی

    عزیزِؔ خاک در ہو جائے رشک ماہِ کنعانی

    پریشانی ہی کیا مٹ جائے ہو مشکل کی آسانی

    پڑھو ں وہ مطلعِ روشن کہ ہو سب بزمِ نورانی

    خدا نے ختم کر دی تجھ پر اے شان سلیمانی

    خدا جوئی خدا گوئی خدا دانی خدا شانی

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے