Sufinama

صل علی نبینا، صل علی محمد

انشا اللہ خان

صل علی نبینا، صل علی محمد

انشا اللہ خان

MORE BYانشا اللہ خان

    دلچسپ معلومات

    نعتیہ مخمس

    آپ خدا نے جب کہا صل علی محمد

    کیوں نہ کہیں پھر انبیا صل علی محمد

    عرش سے آتی ہے صدا صل علی محمد

    نورِ جمالِ مصطفیٰ صل علی محمد

    صل علی نبینا، صل علی محمد

    عرش کی کچھ نہیں فقط قائمہ جلیل پر

    لوحِ جبینِ مہر پر چشمۂ سلسبیل پر

    ثبت یہی نقوش ہیں عدن کی ہر فصیل پر

    ہے خطِ نسخ سے لکھا شہپر جبرئیل پر

    صلِ علی نبینا، صل علی محمد

    لمعۂ ذات کبریا باعثِ خلق جز و کل

    فخرِ جمیع مرسلیں رہبر و ہادی سبل

    نور سے جس کے ہوگئی آتش کفر بجھ کے گل

    بعد نماز تھا یہی ورد وظیفہ رسل

    صل علی نبینا، صل علی محمد

    میری زباں کہا کہ ہو وصف دوازدہ امام

    آلِ نبی و ہاشمی ہیں وہ ائمہ انام

    یاد کر ان کو صبح و شام کہیے علیہم السلام

    نورِ جمالِ ذاتِ حق ان میں سما رہا تمام

    صل علی نبینا، صل علی محمد

    بھیجتے ہیں سدا درود وحش و طیور، انس و جن

    حور و بہشت جاوداں کس کو ملے ہیں اس کے بن

    واہ عجیب چیز ہے، قلب ہو جس سے مطمئن

    انشاؔ اگر نجات تو چاہے، تو پڑھ یہ رات دن

    صل علی نبینا، صل علی محمد

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے