Font by Mehr Nastaliq Web

صل_علیٰ نبینا صل_علیٰ محمدٍ

انشا اللہ خان

صل_علیٰ نبینا صل_علیٰ محمدٍ

انشا اللہ خان

MORE BYانشا اللہ خان

    دلچسپ معلومات

    نعتیہ مخمس

    آپ کو خدا نے جب کہا صل علیٰ محمدٍ

    کیوں نہ کہیں پھر انبیا صل علیٰ محمدٍ

    عرش سے آتی ہے صدا صل علیٰ محمدٍ

    نور جمال مصطفیٰ صل علیٰ محمدٍ

    صل علیٰ نبینا صل علیٰ محمدٍ

    عرش کی کچھ نہیں فقط قائمۂ جلیل پر

    لوح جبین مہر پر چشمۂ سلسبیل پر

    ثبت یہی نقوش ہیں عدن کی ہر فصیل پر

    ہے خط نسخ سے لکھا شہپر جبرئیل پر

    صل علیٰ نبینا صل علیٰ محمدٍ

    لمعۂ ذات کبریا باعث خلق جزو و کل

    فخر جمیع مرسلیں رہبر و ہادی سبل

    نور سے جس کے ہو گئی آتش کفر بجھ کے گل

    بعد نماز تھا یہی ورد و وظیفۂ رسل

    صل علیٰ نبینا صل علیٰ محمدٍ

    میری زباں کہا کہ ہو وصف دوازدہ امام

    آل نبی و ہاشمی وہ وہ ائمہ انام

    یاد کر ان کو صبح و شام کہیے علیہم السلام

    نور جمال ذات حق ان میں سما رہا تمام

    صل علیٰ نبینا صل علیٰ محمدٍ

    بھیجتے ہیں سدا درود وحش و طیور انس و جن

    حور و بہشت جاوداں کس کو ملے ہیں اس کے بن

    واہ عجیب چیز ہے قلب ہو جس سے مطمئن

    انشاؔ اگر نجات تو چاہے تو پڑھ یہ رات دن

    صل علیٰ نبینا صل علیٰ محمدٍ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے