Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نے خواہش انساں نہ پریزاد کریں گے

لالہ سیوک رام فدویؔ

نے خواہش انساں نہ پریزاد کریں گے

لالہ سیوک رام فدویؔ

MORE BYلالہ سیوک رام فدویؔ

    نے خواہش انساں نہ پریزاد کریں گے

    جی کو نہ غم ہجر میں برباد کریں گے

    گل گشت نباتات سے دل شاد کریں گے

    گلزار میں نظارۂ شمشاد کریں گے

    یاد اب نہ کسی کا قدم آزاد کریں گے

    رسوائی عالم کا گر تجھکو نہیں ڈر

    او ظالم بے رحم ذرا خوفِ خدا کر

    اس دل کے ستانے کی سزا ہوگی مقرر

    دنیا میں نہیں زور تو محشر میں ستم گر

    اللہ کے آگے تری فریاد کریں گے

    صحبت میں تری لطف جز حاصل مری جاں

    مرنے پہ بھی جانے کے نہیں دل سے ارماں

    اس لب کے صدقے ترے اس ڈھنگ کے قرباں

    حوروں میں کہاں ناز و ادا صورتِ انساں

    جنت میں بھی دنیا کے مزے یاد کریں گے

    رہتی نہیں انساں کی صدا ایک سی حالت

    مہمان ہیں دو دن کے یہ سامان مسرت

    یہ لطف نہ پھر ہوگا نہ ہوئے گی یہ صحبت

    ساقی نہ رکے دور یہ موسم ہے غنیمت

    پیری میں جوانی کے مزے یاد کریں گے

    غیروں کے لئے ہم سے نہ کر غمزۂ بیجا

    غصہ دلِ غم دیدۂ عاشق کو نہ دلوا

    دیکھ او ستم ایجاد جفا پیشہ خدا را

    ہم خاک نشینوں کا ستانا نہیں اچھا

    ہل جائیں گے افلاک جو فریاد کریں گے

    آئینہ صفت صفحۂ دل کر کے مصفا

    رکھتے ہیں جو بے مد نظر صورت زیبا

    فدویؔ یہی رکھتے ہیں مگر دل میں تمنا

    لکھیں گے سراپا شرر اس لعبت چیں کا

    کار قلم مانی وبہزاد کریں گے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرۂ ہندو شعرائے بہار (Pg. 59)
    • Author : فصیح الدین بلخی
    • مطبع : نینشل بک سینٹر، ڈالٹین گنج پلامو (1961)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے